ابنا: قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جو مشرف سے ڈیل ہوئی وہ بھی سامنے لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ اسامہ کو کس نے بلایا، کس نے رکھا؟مسلم لیگ ن والے اسے سوڈان سے لائے اس حوالے سے دستاویزات اور رقم فراہم کرنے والے بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بات کرنیوالے اسامہبن لادنکے ساتھی ہیں، اسامہ بن لادنمرگیا اور یہ لوگ یتیم ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے15 منٹ بعد انہوں نے ڈی آئی جی ایبٹ آباد نعیم سے رابطہ کیا،ڈی آئی جی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرا اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ،وہ ساری صورت حال پر وزیراعظم سے رابطے میں رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
9 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240802
پاکستان کےوزیر داخلہ رحمن ملک نے پاکستان میں دہشت گردی اور کلاشنکوف کلچر کا ذمہ دار مسلم لیگ نون کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون ہی اسامہ بن لادن کو سوڈان سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی۔